ETV Bharat / state

Vehicle Overturns in karnah Kupwara کپواڑہ کرناہ میں سڑک حادثہ، چھ مسافر زخمی - سڑک حادثات کے وجوہات

سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقہ میں جمعہ کے روز ایک مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 6 مسافر زخمی ہوئے ہے۔

six-injured-as-passenger-vehicle-overturns-in-karnah-kupwara
کپواڑہ کرناہ میں سڑک حادثہ، چھ مسافر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 11:00 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ کے زرلا علاقے میں جمعہ کے روز ایک ٹاٹا سومو مسافر گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں چھ مسافر زخمی ہوئے ہے۔حادثہ کے بعد زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار لایا گیا جہاں ان کی ابتدائی مرہم پٹی کی گئی۔ تازہ تفصیلات کے مطابق تمام زخمیون کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

زخمیوں کی شناخت 65 سالہ بدرین بیگم ، 40 سالہ زبیدہ بیگم ، 40 سالہ سکندر ماگرے 20 سالہ بشریٰ 28 سالہ شوکت احمد اور 20 سالہ ناصر حسین کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے واقعے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Poonch پونچھ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.