تفصیلات کے مطابق ہندوارہ قصبہ میں انتظامیہ کو شکایت معصول ہوئی تھی کہ چند دکاندار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
جس کے دوران انتظامیہ کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کو بند کرایا گیا جبکہ اس دوران لوگوں سے تاکید کی گئی کہ وہ از خود لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائے تاکہ کسی امکانی صورتحال سے نمٹنا جاسکے ۔
ٹیم کی سربراہی تحصیلدار ہندوارہ اعجاز احمد کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار ہندوارہ سلیم الشمس، نائب تحصیلدار بشیر احمد، پولیس ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اے کلاس مجسٹریٹ ہندوارہ سلیم الشمس نے ای ٹی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔