ETV Bharat / state

Sex Racket Busted In Handwara ہندواڑہ میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 8:04 PM IST

پولیس نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں ایک جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

sex-racket-busted-in-handwara-five-including-house-owner-arrested
ہندواڑہ میں جسم فروشی کے آڈے کا پردہ فاش، پانچ افراد گرفتار

کپواڑہ: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں ایک جسم فروشی کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مکان مالک اور ان کی اہلیہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ریشی پورہ میں ایک فرد کے گھر سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ریکیٹ چل رہا ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی نے شبیر احمد وار، ولد غلام احمد وار ساکن ریشی پورہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران پولیس نے ایک جسم فروشی کے ایکریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

پولیس نے موقع پر ہی پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں گھر کا مالک اور اس کی اہلیہ ، ایک سیکس ورکر اور دو گاہک شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے 48 ہزار روپئے نقدی بھی برآمد کی ہے۔پولیس کے مطابق جن لوگوں کو ان میں گرفتار کیا گیا ان میں رئیس احمد لون ولد خضر محمد لون ساکن رفیع آباد، بلال احمد شیخ ولد عبدالرحمن شیخ ساکن بنیر، بارہمولہ، ایک خاتون سیکس ورکر، گھر کا مالک شبیر احمد وار اور گھر مالک کی اہلیہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Sex racket Busted in jammu جموں میں جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش،پانچ افراد گرفتار

پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں یہ چوتھا جسم فروشی آڈہ ہے جس سے پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ اس سے پہلے جموں شہر کے جیول چوک علاقے میں پولیس نے جسم فروشی کے ایک اڈے کو پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے نوگام علاقہ میں ایک جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق چھانہ پورہ باغ مہتاب علاقے میں گزشتہ ہفتے جسم فروشوں کے دھندے کی تحقیقات کے دوران نوگام کے سیکس ریکٹ کا انکشاف ہوا۔ واضح رہے کہ 3 مارچ کو باغ مہتاب علاقے میں جسم فروشی میں ملوث چھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.