ETV Bharat / state

ریڈکراس کی جانب سے خون کے عطیے کا کیمپ

انڈین ریڈکراس سوسائٹی کپوارہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کی جانب سے ہندوارہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 40 نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

ریڈ کراس کی جانب سے خون کے عطیے کا کیمپ منعقد

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:14 AM IST

انڈین ریڈکراس سوسائٹی کپوارہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کی جانب سے ہندوارہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 40 نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا جن میں ریڈکراس سوسائٹی کپوارہ کے انسپکٹر اور پروگرام انچارچ سید امتیاز نے بھی اپنا خون عطیہ دے کر اب تک 54 ویں بار خون کا عطیہ پیش کیا۔

عطیہ کیمپ کا افتتاح انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر کفایت حسین ریزلی نے کیا۔ ان کے ہمراہ ریجنل سکریٹری ریڈکراس محمد یوسف زرگر اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ ہندوارہ نثار احمد وانی بھی موجود تھے۔

ریڈ کراس کی جانب سے خون کے عطیے کا کیمپ منعقد

اس موقع پر انہوں نے خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے انہیں خون دینے اور اس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس دوران کفایت حسین نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کے کیمپوں کو منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے اسپتالوں میں ان مریضوں کو فائدہ مل سکتا ہے جنہیں خون کی سخت ضرورت پڑتی ہے اور ان مریضوں کو خون کے حوالے سے اسپتالوں میں درپیش مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پرتا ہے۔

انہوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپوں کے حوالے سے کہا کہ آج کے دور میں فوج سے لے کر عام لوگ ان بلڈ ڈوینشن کیمپوں کا اہتمام کر رہے ہیں اور کسی اسپتال میں آج ان ضروت مند مریضوں کو خون کے حوالے سے زیادہ دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

آخر میں ایم ایس ہندوارہ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا اور خون کا عطیہ پیش کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.