ETV Bharat / state

'مقامی نوجوانوں کی عسکری سرگرمیوں میں کمی' - پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز

جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے شمالی ضلع کپواڑہ کا دورہ کرکے پبلک دربار کا انعقاد کیا۔

جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے شمالی ضلع  کپواڑہ کا دورہکیا

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 8:18 AM IST

انسپکٹر جنرل نے عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے لیے جلد سے جلد بھرتی عمل میں لائی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوسکے۔

جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے شمالی ضلع کپواڑہ کا دورہکیا

وجے کمار نے پبلک دربار کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی جانب سے سرحدوں پر چوکس نگرانی کے سبب دراندازی میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت بھی کمی آئی ہے۔

وجے کمار نے فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی مستعدی اور بہادری سے سرحد پار دراندزی پر قابو لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں مقامی نوجوانوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تھا، تاہم فی الوقت اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔فورسز عسکری صفوں میں شامل مقامی نوجوانوں کو مین سٹریم کی طرف لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

دریں اثناء کپوراہ میں تقریب کے دوران آئی جی پی موصوف نے پولیس جونواں اور آفیسروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے احکامات صادر کئے۔

بعد ازاں موصوف نے سوگام کا دورہ کیا اور ایک پبلک دربار کا انعقاد کیا، جس دوران مقامی سرپنچوں اور لوگوں کی ایک خاصی تعداد کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

انہوں نے عوام کی طرف سے کیے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقعہ پر ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبرکر اور دیگر پولیس افسران بھی آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.