مظاہرین کا الزام ہے کہ بی ایم او نے ایک سرپنچ پر حملہ کر کے مظاہرین کو گالیاں دیں، اس کے علاوہ انہوں نے میڈیا پر بھی حملہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بی ایم او ڈاکٹر عہدے پر ایک داغ ہے اور اس کی حرکتوں سے آج پورا طبی عملہ شرمندہ ہوا۔ بی ایم او اپنی کرسی کا غلط استعمال کرکے یہاں کئی طرح کے کانڈ کرتا تھا اور کچھ دن پہلے اس کی ایک آڈیو کلپ بھی وائرل ہوئی جس میں وہ کئی طرح کی گالیاں اور دیگر قسم کے برے الفاظ استعال کر رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بی ایم او اس سے پہلے جن اضلاع میں تعینات تھا وہاں پر بھی انہوں نے اپنے گندے کارناموں کی مثال قائم کی ہے۔