نجی اسکول ایسوسی ایشن ہندوارہ کی جانب سے مونارک اسکول ہندوارہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جموں کشمیر نجی اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین جی ایم وار نے کی۔ اجلاس میں نجی اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدران کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جی ایم وار نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر تمام کوچنگ مراکز اور دیگر کاروباری سرگرمیاں آسانی سے چل رہی ہیں تو پھر اسکولوں کو تالا بند کیوں کیا گیا ہے؟
انہوں نے کہا یہ سراسر ان کے، اور بچوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ جس سے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
اجلاس میں ہندوارہ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر شہباز عالم اور سکریٹری پرویٹ اسکول ایسوسی ایشن محمد یوسف ڈار دیگر عہدیداران موجود تھے۔ انہوں نے بھی حکومت کے فیصلہ کی تنقید کی۔
انہوں نے کہا جہاں حکومت ایک طرف پروگرامز اور دیگر فیسٹیول دھوم دھام سے منا رہی ہے وہیں اسکولوں کو بنا وجہ نشانا بنایا جا رہا ہے جس سے طلبا کا مستقبل خراب ہو رہا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر غور کرنے کی اپیل کی۔