ETV Bharat / state

ہندواڑہ: ہسپتال میں ڈاکٹر کی کمی سے مقامی لوگ برہم - صحت عامہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سنٹر لوگوں کی سہولت کے لئے بنایا گیا لیکن یہاں نہ طبی عملہ ہے اور نہ ہی لوگوں کو کوئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

protest
احتجاج
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 5:39 PM IST

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں طبی اور نیم طبی عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو پریشسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں مقامی لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج

احتجاجیوں نے سی ایم او کپواڑہ، بی ایم او ہندواڑہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غفلت کی وجہ سے مذکورہ ہیلتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہیلتھ سنٹر میں موجودہ عملہ یعنی تین ڈاکٹروں کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔ اس کی وجہ سے مذکورہ علاقے کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سنٹر لوگوں کی سہولیات کے لئے بنایا گیا لیکن ہیلتھ یہاں طبی عملہ ہی نہیں ہے اور نہ ہی لوگوں کے لئے کوئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ: فوج نے حاملہ خاتون کو اسپتال تک پہنچانے میں مدد کی

انہوں نے کہا یہاں تین ڈاکٹرز ہونے چاہیے لیکن محض ایک ہی ڈاکٹر تعینات ہے۔ جو ڈاکٹر یہاں ہے وہ ایورویدک ڈاکٹر ہے۔ مزید دو ڈاکٹر کہیں اور ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے بٹہ پورہ کے لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ہیلتھ سنٹر پر فوری طور پر ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے درخواست کی کہ اس مسئلے میں مداخلت کریں اور اس ہیلتھ سنٹر میں فوری طور پر ڈاکٹروں کو تعینات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.