کپواڑہ: نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے ضلع کپواڑہ کے ’’گلستان بنات‘‘ ہندوارہ میں زیر کفالت یتیم بچیوں میں NHRC distributes Masks, Sanitizers ماسک، سینیٹائزر اور راشن کٹس تقسیم کیے۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ضلع افسر برائے کپواڑہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’گلشن بنات، ہندواڑہ میں قریب 50 یتیم بچیوں کی کفالت کی جا رہی ہے، اور عالمی وبا کی لہر کے دوران انہیں اشیاء ضروریہ فراہم کی گئیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ راشن کٹس، ماسک اور سینیٹائزرس NHRC distributes Masks, Sanitizers تقسیم کیے جانے کے علاوہ بچیوں کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ضلع افسر نے کہا کمیشن کی جانب سے مستقبل میں بھی ضلع کے مختلف مقامات پر ایسے پروگرام منعقد کرنے کے لیے ایک تفصیلی پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: سرینگر کے مختلف مقامات پر ماسک تقسیم
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کورونا ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔