نمائندے کے مطابق مونسپل کمیٹی ہندوارہ کی جانب سے ایک ٹیم نے مین مارکیٹ ہندوارہ کا دورہ کیا اور فٹ پاتھ پر دکانداروں کی جانب سے سجائے گئے مال تجارت، چھاپڑی فروشوں کے بیڈ اور ریڈی والوں کو وہاں سے ہٹا کر ان سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’’عوام کی شکایات موصول ہونے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر اس طرح کے ناجائز قبضے سے راہگیروں کو مشکلات تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ہی حادثات کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ مہم جاری رہے گی، علاوہ ازیں ماہ رمضان کی آمد کے چلتے اشیاء خورد و نوش کی قیمت اور معیار کی جانچ بھی کی جائے گی‘‘۔