کپوارہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعہ کی سہ پہر اسکول سے چھُٹی ہوتے ہی آرمی گوڈ وِل سکول نوگام میں زیر تعلیم ایک کمسن بچی بھی دیگر بچوں کے ہمراہ اپنے گھر کی طرف لوٹ رہی تھی۔ اچانک پُل پر پیر پھسلنے کے سبب معصوم بچی قریب بیس فٹ گہرے نالے میں جا گری۔ نالہ میں پتھروں پر گرنے کے سبب بچی لہو لہان ہو گئی جسے دیگر اسکولی بچوں نے زخمی حالت میں فوری طور نوگال ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ Minor Girl Dies in Kupwara
ہیلتھ سنٹر نوگام میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ضلع اسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں اسے نازک حالت میں سرینگر کے صورہ اسپتال ریفر کیا گیا۔ صورہ اسپتال میں دوران علاج عالیہ رفیق نام کی یہ معصوم بچی زندگی کی جنگ ہار گئی۔ معصوم بچی کا جسد خاکی اس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔