ETV Bharat / state

Meeting of National Youth Party: نیشنل یوتھ پارٹی کی ہندواڑہ میں میٹنگ

جموں و کشمیر میں انتخابات کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے، اس سے پہلے پارٹیاں اپنی زمین تلاش کرنے میں لگ گئی ہیں۔ اس ضمن میں نیشنل یوتھ پارٹی کے ذمہ داران نے پلوامہ ضلع کے ہندوارہ میں عام لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ National Youth Party in Handwara۔

Meeting of National Youth Party
Meeting of National Youth Party
author img

By

Published : Apr 26, 2022, 4:48 PM IST

کپواڑہ: جموں و کشمیر میں انتخابات کب ہوں گے اب تک اس کی جانکاری کسی کو نہیں ہے لیکن سیاسی پارٹیاں اپنی زمین تلاش کر رہی ہیں۔ ضلع کپواڑہ کے سب ڈویژن ہندواڑہ میں نیشنل یوتھ پارٹی نے ایک کنونشن کا انعقاد کیا۔ جس میں پارٹی کے قومی صدر راج کمار نے کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل یوتھ پارٹی اپنی سرکار بنائے گی۔ پورے جموں و کشمیر میں حالات خراب چل رہے ہیں۔ جس کو بہتر ہماری پارٹی کر سکتی ہے اور ہر ایک کو اپنا حق دیا جائے گا۔ Raj Kumar Persident National Youth Party۔

ویڈیو دیکھیے۔

پارٹی صدر نے کہا کہ نیشنل یوتھ پارٹی واحد وہ پارٹی ہے جو ہر جگہ کشمیر کا مسئلہ اٹھا رہی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل یوتھ پارٹی اپنے بل پر سرکار بنائے گی۔ وہیں پارٹی کے جنرل سکریٹری نے اپنی تقریر میں کہا جموں کشمیر کے عوام خاص کر یوتھ کے ساتھ استحصال ہوا ہے۔ یہاں بے روزگاری سے نوجوان تنگ آگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشانی کی حالت میں ہے اور یہاں کے سابقہ حکمرانوں نے اپنا خاندانی راج چلایا ہے۔

مزید پڑھیں:

پارٹی کے جے اینڈ یوٹی لداخ کے صدر محمد عبداللہ چھتوال نے کہا کہ سابقہ جماعتوں نے جموں و کشمیر عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور غریب عوام کو آگے بڑھنے کا کبھی موقع نہیں دیا ہے۔ نیشنل یوتھ پارٹی اپنے بل پر جموں و کشمیر کے ساتھ پورے ملک میں سرکار بنائے گی اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں نینشل یوتھ پارٹی جیت درج کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.