ETV Bharat / state

مقبول بٹ کے بھائی پر پی ایس کا اطلاق - محمد مقبول بٹ

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کے بھائی ظہور احمد بٹ پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

مقبول بٹ کے بھائی پر پی ایس کا اطلاق
مقبول بٹ کے بھائی پر پی ایس کا اطلاق
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 10:10 AM IST

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے ظہور احمد بٹ پر تیسری مرتبہ پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔

ظہور احمد بٹ محمد مقبول کے چھوٹے بھائی ہیں اور شمالی ضلع کپوراڑہ کے ترہگام علاقے میں رہائش پزیر ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ظہور احمد کو گزشتہ ماہ 12 تاریخ کو راجستھان کی جیل سے واپس کشمیر لایا گیا تھا اور تب سے وہ کپواڑہ کے سب جیل میں مقید تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظہور احمد پر الزام ہے کہ وہ ملک مخالف، تخریبی سرگرمیوں اور تشدد کو بھڑکانے کی کوشش کررہے تھے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران تیسری مرتبہ ظہور احمد بٹ پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

تازہ پی ایس اے لگانے کے بعد انہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں واقع کیریبل جیل منتقل کیا گیا ہے۔

مقبول بٹ کا تعلق ضلع کپواڑہ کے ترہگام علاقے سے تھا اور انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ مقبول بٹ کو دو قتل معاملوں میں قصور وار قرار دینے کے بعد سنہ 1984 میں دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.