ETV Bharat / state

Man Killed From Falling Tree کپواڑہ میں دیودار کا درخت گرنے سے ایک شخص کی موت

سرحدی ضلع کپواڑہ ضلع کے بیہک والی ٹاپ علاقہ میں جمعہ کے روز ایک 45 سالہ شخص درخت گرنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔متوفی کی شناخت محمد امین چیچی کے بطور ہوئی ہے۔

man-killed-after-deodar-tree-falls-on-him-in-kupwara
کپواڑہ میں دیودار کا درخت گرنے سے ایک شخص کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 10:00 PM IST

کپواڑہ:شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے وارنو لولاب علاقے میں بیہک والی گاؤں میں جمعہ کی سہ پہر ایک 45 سالہ شخص دیودار کا درخت گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ایک شخص جس کی شناخت محمد امین چیچی ولد عنبر دین چیچی، ساکن افان وارنو کے طور پر ہوئی ہے، ورنو کے مہندی بیہک والی ٹاپ پر دیودار کے درخت کے نیچے اس وقت آیا جب وہ مویشی چرا رہا تھا۔ علاقہ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گیا تھا، جس وجہ سے مذکورہ شخص اس کے نیچے دب گیا۔واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے ایک بتایا کہ وہ اس واقعے کی ضروری تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Weather Advisory JK بالائی علاقوں میں بارشوں سے مٹی کے تودے گر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے بالائی علاقوں میں بارشوں سے زیریں کیچمنٹ علاقوں میں ممکنہ طور مٹی کے تودے گر آنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر اگلے دو دنوں کے دوران محتاط رہنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.