کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کپواڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن کرالہ گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے راس پورہ علاقے میں بارہمولہ - ہندوارہ شاہراہ پر ایک ناکہ قائم کیا اور ہندوارہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو اُس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے مشکوک انداز میں ناکہ پارٹی سے بچنے کی کوشش کی تھی۔
ہندوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا اور ان کی تلاشی لی گئی جس دوران ان کے قبضے سے 480 گرام چرس اور ٹیپینٹاڈول کی 385 ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے منشیات ضبط کرکے دونوں افراد کو حراست میں گرفتار کر لیا۔ ہندوارہ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت ارشاد احمد ڈار ولد عبد الرشید ساکنہ ہندوارہ اور بلال احمد میر ولد محمد امین ساکنہ بہرام پورہ، رفیع آباد کے طور پر کی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 10/2023 U/s 8/20، 29 NDPS پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر، پولیس پوسٹ لنگیٹ کی ایک پولیس پارٹی نے تلواری علاقے میں گشت کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے، پولیس کے مطابق، مشکوک انداز میں پولیس پارٹی سے بچنے کی کوشش کی تھی۔ ہندوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے پکڑ لیا اور اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے تقریباً 110 گرام چرس برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Baramulla اوڑی میں پچیس لاکھ روپے کی منشیات برآمد، چار منشیات فروش گرفتار
پولیس نے منشیات ضبط کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت زبیر بشیر وانی المعروف عمر، ولد بشیر احمد ساکنہ تلواری، لنگیٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ لنگیٹ پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 31/2023 U/S 8/20 NDPS ایکٹ پولیس پوسٹ ہندوارہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔