کپوارہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع کے بعد ریگی پورہ میں ناکہ قائم کیا۔ کپوارہ پولیس کے مطابق ناکہ پر منشیات کی اسمگلنگ کر رہے چار افراد کو منشیات سمیت گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ Kupwara Police Arrested 4 Drug Peddlers
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں دو غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت رئیس احمد شاہ المعروف رئیس کاچُر ولد غلام مصطفیٰ ساکن اندرہامہ دگرمولہ، محمد ایوب خان ولد حبیب اللہ خان ساکن درگمولہ، کپوارہ، مطیع الرحمن ولد مجیب الرحمن ساکن نیہام باغ، مغربی بنگال اور شفیق الرحمن ولد عطاء الرحمن ساکن مالدا، مغربی بنگال کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دونوں غیر مقامی باشندوں کپوارہ میں مزدوری کر رہے تھے۔ Two Non locals among 4 Arrested in Kupwara
کپوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد پولیس سے بچتے ہوئے ناکہ پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ Drug peddlers arrested in Kupwara تاہم پولیس کی جانب سے انہیں روکے جانے اور تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے منشیات کو برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضبط کی گئی پاؤڈر ممکنہ طور پر برائون شوگر ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس88/2022 زیر دفعہ 8/21این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کپوارہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق آئندہ دنوں اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔