کپواڑہ: محکمہ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر غلام رسول نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں چوگل نرسری، ہنوارہ سمیت دیگر کئی نرسریز کا دورہ کیا۔ Director Horticulture Visits Handwara Nurseries دورے کے دوران انہوں نے نرسریز کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے نرسریز میں مختلف اور جدید اقسام کے پودوں کی تنصیب کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر بھی زور دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے باغبانی کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف اسکیمیں وضع کی جاتی ہیں جن سے نہ صرف پیشہ ور کسانوں بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو بھی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ Horticulture nurseries in Kupwara کپوارہ ضلع میں قائم نرسریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چوگل نرسری کے علاوہ دیگر نرسریز کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ کی جانب سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپوارہ ضلع کو ’والنٹ ڈسٹرکٹ‘ قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اخروٹ کی کاشت اور تجارت سے منسلک افراد کے لئے مختلف اسکیمیں وضع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے محکمہ سے رجوع کرکے ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: Farmers Demand Ban on Walnut Imports: کسانوں کا اخروٹ کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ