آشا ورکروں کا سی ایم او آفس کے سامنے احتجاج - asha-workers-staged at kupwara news in urdu
کپواڑہ میں آشا ورکروں نے تنخواہوں کی واگزرای کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے 21000 روپے تنخواہ کا مطالبہ کیا۔

کپواڑہ میں آج آشا ورکروں نے سی ایم او آ فس کے باہر ایک زوردار احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی کارکن نے کہا کہ تنخواہوں سے محرومی کہ وجہ جس سے وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ اپنے مطالبات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی بند پڑی تنخواہوں کو فی الفور واگزار کیا جائے'۔
ویڈیو
اس موقع پر آشا ورکروں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ' جس طرح باقی دیگر یوٹیز میں آشا ورکروں کو تنخواہیں دی جاتی ہیں، ٹھیک اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی آشا ورکروں کو تنخواہ دی جائے۔ اس کے علاوہ کورٹ آڈر کے مطابق ان کی تنخواہ 21000 ہونی چاہیے۔ مزید کووڈ کے دوران 5000 روپے الگ سے ملنے چاہیے۔