اس موقعے پر سینکڑوں پنڈتوں نے پوجا کی اور بھجن کیا جس دوران کشمیری پنڈتوں کے علاوہ مسلم برادری نے بھی شرکت کی۔
بوشن لال نامی پنڈت نے بتایا کشمیر میں بھائی چارے کی مثال قائم ہو رہی ہے اور اسی بھائی چارے کی وجہ سے ہم لوگ یہاں ان مندروں میں آتے ہیں پوجا کرتے ہیں۔
انہوں نے ہندوارہ کے مسلم بھائیو کا شکریہ کیا جو ہمیشہ ان کے ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نےان پنڈتوں بھائیوں سے جو افوہوں پر کان دھرتے ہیں سے اپیل کی کشمیر میں امن شانتی کا ماحول ہے یہاں کسی قسم کے حالات خراب نہیں ہے۔ آپ آئے ان مندوں میں پوجا کرے اور کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے یہاں ماحول سازگار ہے پرامن لوگ ہے۔