ETV Bharat / state

کپواڑہ میں تین مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے سوگام لولاب علاقے سے سوشل میڈیا پر بندوقوں کے ساتھ تصاویر شائع کرکے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت کا اعلان کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

author img

By

Published : May 21, 2020, 10:45 AM IST

Updated : May 21, 2020, 9:07 PM IST

کپواڑہ میں تین عسکریت پسند گرفتار
کپواڑہ میں تین عسکریت پسند گرفتار

ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے کپوارہ میں نامہ نگاروں کو بتایا: 'شال گنڈ لالپورہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والے تین لڑکوں کی ہتھیار کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ان تینوں لڑکوں نے گھر فون کرکے بتایا تھا کہ وہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ انفارمیشن ملتے ہی ہم نے ان کے گھر والوں سے رابطہ قائم کیا۔ ہماری سرولنس ٹیموں نے ان کی ٹریکنگ شروع کی'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہمیں آج صبح اطلاع ملی کہ یہ تینوں نوجوان سوگام کے جنگل میں موجود ہیں۔ یہ اطلاع ملتے ہی مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں'۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج کی 28 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے لولاب کے گجر پتی گن بھگ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران مختصر فائرنگ کے بعد تین نوجوانوں کو زندہ پکڑ لیا گیا اور ان کی تحویل سے ہتھیار بر آمد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں نوجوانوں کا تعلق شال گنڈ لال پورہ کپواڑہ سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان تین نوجوانوں کی بدھ کی شام کو سوشل میڈیا پر بندوقوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

Last Updated : May 21, 2020, 9:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.