ETV Bharat / state

کپواڑہ میں بھارت -پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ - SHELLING ALONG LINE OF CONTROL

اس سے قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارت - پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں کم پانچ اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔

کپواڑہ میں بھات -پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 8:58 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ بھارت اور پاکستانی فوج کے مابین فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا تبادلہ ہوا۔

سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان، کرنل راجیش کالیا نے کہا 'پاک فوج نے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ مارٹر اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔'

انہوں نے مزید کہا 'آج شام، پاک فوج نے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس دوران پاک فوج نے مارٹر اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی۔ جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔'

واضح رہے تین روز قبل ایل او سی پر پاکستانی فوجیوں کی طرف سے سیز فائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے جن میں چار بھارتی فوجی، ایک بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک افسر اور ایک شہری سمیت چار عام شہری شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.