تین دن تک جاری رہنے والا مہا نومی تہوار بدرکلی ہندواڑہ میں آج اختتام پذیر ہوا جس میں وادی کے باہر سے آئے ہوئے پنڈتوں نے مہانومی کے آخری دن کی پوجا میں حصہ لیا اور خطے میں امن و خوشحالی کی دعا کی۔
کشمیر میں مہانومی کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دوران شمالی کشمیر ہندواڑہ کے بدرکلی میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور بدرکلی مندر میں پوجا اور ہون کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر جموں کشمیر میں امن کی بحالی اور کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں اور پوجا کی گئیں۔
دہلی، نوئیڈا، جموں سے پہنچے پنڈتوں نے بدرکلی مندر میں حاضری دی اور پوجا میں حصہ لیا۔ اس طرح بدرکلی مندر میں پنڈتوں کے آنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا اور آج آختتامی پوجا ہوگی۔
بدھرکلی مندر کے انچارچ نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے آج کچھ خاص انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی، پانی سمیت مختلف سہولیات کے فراہم نہ کئے جانے سے عقدتمندوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔