ETV Bharat / state

کپواڑہ: چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - ویلگام پولیس نے ایک کیس درج کیا

پوچھ گچھ کے دوران ملزم افراد نے جرائم میں اپنی شمولیت کا اعتراف کیا۔

Handwara police
ہندواڑہ پولیس
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 7:06 PM IST

ویلگام پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ ویلگام میں محمد سلطان میر ولد عبدالاحد ساکنہ متی پورہ شہرکوٹ نے ایک شکایت درج کرائی کہ 2/3 جون 2021 کی درمیانی رات کے دوران کچھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس کر گھر میں موجود گھریلو سامان چوری کر لیا۔ اس شکایت پر ویلگام پولیس نے ایک کیس درج کیا۔

واقعے کی تفتیش کی شروع کی اور تفتیش کے دوران مشتبہ افراد الطاف احمد میر عبدالصمد میر ساکنہ ہفرڈہ اور شبیر احمد شیخ ولد غلام محی الدین شیخ ساکنہ ہر شخص کو پوچھ گچھ کے لئے تھانہ طلب کیا گیا ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم افراد نے جرائم میں اپنی شمولیت کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک جموں و کشمیر میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کے استحکام کے لئے 50 ملین امریکی ڈالر دے گا

انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایک اور شخص آزاد احمد میر ولد مرحوم عبدالرزاق ساکنہ داریل تارت پورہ بھی مذکورہ گروہ کا حصہ ہے اور اسی جرم میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ان کی نشاندہی پر پولیس اسٹیشن ویلگام نے چوری شدہ اشیاء برآمد کی جس میں زیورات ، کپڑے ، بیٹری ، تانبے کے برتن کاسمیٹکس وغیرہ شامل ہیں۔

عوام نے ہندواڑہ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور پولیس کی اس کاروائی کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.