ETV Bharat / state

ہندواڑہ کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری

بارش اور ژالہ باری سے میوہ باغات اور دھان کی پنیری کو بہت نقصان پہنچا ہے، جس سے میوہ کے کاشتکار کافی غمزدہ اور مایوس ہیں۔

Hailstorm hits
Hailstorm hits
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 8:14 AM IST

دن میں کھلی دھوپ اور تپتی گرمی کے بعد سہ پہر کو موسم نے کروٹ لی جس کے بعد ہندواڑہ اور اسکے محلقہ علاقہ جات میں تیز ہوا کے ساتھ ساتھ بارش ہوئی اور بارش کے ساتھ تقریباً دو منٹ تک ژالہ باری ہوئی جس سے میوہ باغات اور دھان کی پنیری کو نقصان پہنچا ہے۔

ہندوارہ کے متعدد علاقوں میں ژالہ باری

کھیتوں میں لگی پنیری تیز بارش کے باعث کھیتوں میں ہی سم کر گئی۔ ہندوارہ کے جن علاقوں میں ژالہ باری ہوئی ان میں گلورہ لنگیٹ، ماور، راجور، اپر راجوار مین ٹاون شامل ہے۔ ہفتہ کے سہ پہر کو شدید ژالہ باری اور تیز بارش سے کافی تباہی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے میوہ باغات اور دھان کی پنیری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہفتہ کی سہ پہر کو موسم نے کروٹ لی اور تیز بارش کے ساتھ آسمان سے اولے گرے جس کے نتیجے میں میوہ باغات سبزی باغوں اور دھان کی پنیری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس سے میوہ کے کسان کافی غمزدہ اور مایوس نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ انہوں نے امسال میوہ سے کافی امیدایں وابستہ کر رکھی تھی لیکن اس بارش نے انکی امیداوں پر پانی پھیر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.