اس موقع پر مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ اس دور دراز ضلع کے دورے کا مقصد یہاں ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی اور بہبودی کے پروگرامز کا مقصد ملک کے ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی باغبانی اور دستکاری اپنے معیار کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کشمیر نہ صرف زمین پر جنت ہے بلکہ اسے مضبوط معیشت کے طور پر ترقی دی جاسکتی ہے۔
عدلیہ کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ملک میں نچلی عدلیہ کی ترقی کے لیے 9000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ وہ عوام کے پرتپاک استقبال سے متاثر ہیں اور یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ بھی اس کا اشتراک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام
اس موقع پر جسٹس علی محمد ماگری سمیت متعدد عہدہداران نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جسٹس ماگرے نے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے 42 روزہ قانونی آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد بیداری کو فروغ دینا ہے۔ ملک کے ہر شہری کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔