ETV Bharat / state

کنویں میں دم گھٹنے سے چار افراد کی موت

ذرائع نے بتایا کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ چاروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

FOUR DEAD WHILE CLEANING WELL IN KUPWARA
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:23 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چار افراد کی موت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد الطاف شیخ نامی ایک مزدور کنویں کی صفائی کر رہا تھا اور اس دوران دم گھٹنے سے اس کی موت ہوئی۔

FOUR DEAD WHILE CLEANING WELL IN KUPWARA
کنویں میں دم گھٹنے سے چار کی موت

ذرائع نے بتایا کہ واقع کی خبر ملتے ہی مزید تین افراد اُسے بچانے گئے، تاہم ان کی بھی موت واقع ہو گئی، جن کی شناخت ممتاز احمد خان، الطاف خان، شوکت احمد خان ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ چاروں کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.