کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چندی گام لولاب علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی واردات میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے چندی گام لولاب میں ہفتے کی صبح قریب 7 بجے 'خیر الدرسین' نامی ایک دارالعلوم کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ کو جلد بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم عمارت کو کافی حد تک نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ سے دارالعلوم میں کتابوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارٹ سرکٹ اس واردات وجہ ہے۔
مزید پڑھیں: Three Residential Houses Gutted: آتشزدگی کے سبب تین رہائشی مکان خاکستر
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں کروڑوں روپے مالیت کا سامنا خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں گاؤ خانے بھی خاکستر ہو گئے جن میں کئی مویشی بشمول، گاے، بھینس، بھیڑ، بکریاں اور مرغے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ حالیہ دنوں سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون بھی ہلاک ہو گئی تھی۔