ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Kupwara کپواڑہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

کپواڑہ میں 580 گرام نشہ آور مواد کے ساتھ پولیس نے منیشات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Drug found in Kupwara

کپواڑہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 2:12 PM IST

کپواڑہ: جموں و کشمیر کی کپواڑہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 580 گرام نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے کرناہ کے حاجترا علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ نشہ آور مواد اپنی تحویل مں رکھنے کی ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دوران شب ایگزیکیٹو مجسٹریٹ ٹنگڈار کی موجودگی میں فرید احمد شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکن حاجیرا تاڑ کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی۔ ان کا بیان میں کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران گھر سے ہیرؤن جیسے نشہ آور مواد سے بھرا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا جس کا وزن 580 گرام تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لئے پولیس اسٹیشن کرناہ میں ایک کیس درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار جنوری کو کپواڑہ پولیس نے ضلع میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کرناہ کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں بانڈی تاڈ کے قریب ایک پولیس ناکہ لگایا۔ پولیس نے چیکنگ کے لیے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی نمبر JK09C-1179 کو تلاشی کے لیے روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس ٹنگڈار کی موجودگی میں گاڑی سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested کپواڑہ میں منشیات فروش دو کلو منشیات سمیت گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.