ضلع کپوارہ میں ہندوارہ پولیس نے ڈگری کالج ہندوارہ سے لنگیٹ چوک تک میراتھن کا انعقاد کیا جس میں ہندوارہ سمیت ملحقہ علاقوں سے آئے درجنوں طلبہ و سول سوسائٹی سے وابستہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ روڑ ریس صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوئی، ریس کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے گروپ میں 12 سے 17، دوسرے گروپ میں 18 سے25 جب کہ تیسرے گروپ میں 28 سے 40 برس کی عمر کے افراد نے شرکت کی۔
دوڑ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
اعزازی تقریب میں پولیس افسران کے علاوہ طلبہ سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں؛ ہندوارہ: درخت سے گر کر 37 سالہ شخص ہلاک
ریس میں حصہ لینے والے طلبہ نے پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے انسان نہ صرف جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہتا ہے بلکہ کھلاڑی سماجی برائیوں خصوصاً منشیات سے بھی دور رہتے ہیں۔