ETV Bharat / state

کپواڑہ: وارپورہ-پہل دھجی سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ - urdu news

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ قصبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کپوارہ: وارپورہ - پہل دھجی سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 4:03 PM IST

ضلع کپواڑہ کے قصبہ ہندواڑہ سے تقریباً 8 کلومیٹر دور وارپورہ - پہل دھجی علاقے کی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

کپوارہ: وارپورہ - پہل دھجی سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران سڑک کی مرمت کے حوالے سے ہر بار ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر، کشادگی اور ڈرینیج سسٹم کے لیے علاقے کے لوگ محکمہ کا پوری طرح سے تعاون کے لیے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر، تجدید و توسیع کے لیے اگر مقامی باشندوں کو زمین بھی دینی پڑی تو وہ اس سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ سڑک کی حالت خستہ ہونے کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ وہیں، سڑک میں جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندا پانی مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.