ڈی ڈی سی چیئرمین کپوارہ عرفان پنڈت پوری Iran PandithPuri Visits District Hospital Handwaraنے ضلع اسپتال ہندوارہ کے دورے کے دوران اسپتال میں طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے وارڑز کا معائنہ کرکے طبی و نیم طبی عملہ سمیت مریضوں اور تیمارداروں سے بھی ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ضلع اسپتال ہندوارہ District Hospital Handwaraمیں مریضوں کو دی جا رہی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسپتال میں مریضوں سمیت تیمارداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
انہوں نے طیبی و نیم طبی عملہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اسپتال میں موجود مقامی رضاکاروں کی بھی سراہنا کی۔
مزید پڑھیں: DC Kupwara Visits Handwara Hospital: ڈی سی کپوارہ کا ضلع اسپتال ہندوارہ کا دورہ
دریں اثناء، ڈی ڈی سی چیئرمین کپوارہ DDC Chiarman Iran PandithPuriکہا کہ ضلع کی تقریبا سبھی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر سے برف ہٹائی گئی اور اور انتظامیہ کی جانب سے بجلی سمیت دیگر بینادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔