مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں ڈپٹی کمشنر امام دین نے کہا کہ کورونا بحران کے خاتمے کے لئے پولیس، انتظامیہ اور محکمہ صحت مل کر پوری کوشش کر رہے ہیں۔
امام دین نے میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع میں مثبت واقعات کی نشاندہی کرنے اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے، ان کو الگ تھلگ کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے 10،015 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 131 اموات ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کیسز کی مثبت شرح روز بروز کم ہورہی ہے
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں۔ ساتھ ہی انتظامیہ سے اپنا تعاون جاری رکھیں۔