ETV Bharat / state

Awareness Camp on Drug De Addiction: ہندوارہ میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ منعقد - کشمیر منشیات

ہندوارہ پولیس نے یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ ری ہیبلٹیشن سنٹر سرینگر اور جی ڈی سی ہندوارہ کے اشتراک سے منشیات کے مضر اثرات پر ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد Drug De Addiction camp in GDC Handwaraعمل میں لایا۔

ہندوارہ میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 7:57 PM IST

ضلع کپوارہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج ہندوارہ میں یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ ری ہیبلٹیشن سنٹر سرینگر اور ہندوارہ پولیس نے Awareness Camp on Drug De Addictionآگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔

ہندوارہ میں منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ منعقد

آگاہی پروگرام کے دوران منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے سماج سے منشیات کا قلع قمع Kashmir Drug Menaceکرنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

مقررین نے کہا کہ سماج سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں انتظامیہ، پولیس اور عوام الناس کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ سے بچوں کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرنے پر بھی زور دیا۔

آگاہی کیمپ میں پولیس افسران، ڈاکٹر صاحبان، سیول سوسائٹی ممبران، ڈگری کالج ہندوارہ کے اساتذہ و طلبہ سمیت علماء کرام نے بھی منشیات کے مضر اثرات، انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں سمیت کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے۔

ہندوارہ پولیس سپراٹنڈنٹ، سندیپ گپتا SSP Handwaraنے پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر میں دستیاب علاج کی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں پولیس کی جانب سے کی جا رہی کارروائیں پر بھی بات کی۔

مزید پڑھیں: Drug Peddlers Booked Under PSA: سرینگر میں 21 منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد، 69 حراست میں

مقررین نے عوام سے نوجوانوں خاص کر طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ منشیات کی لت میں پھنسے نوجوانوں کی کائونسلنگ کرنے اور انہیں اس لت سے باہر نکالنے میں تعاون دینے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: PSA On Drug Peddlers: مشن واپسی کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری

قابل ذکر ہے کہ فروری ماہ میں ضلع کپوارہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تین منشیات فروشوں پر پی ایس اے کا اطلاق کرکے انہیں جیل منتقل کیا گیا۔Drug Peddlers Booked Under PSA وہیں پیر کی شام سرینگر پولیس نے بھی درجنوں منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.