ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کے مطالبات کب پورے ہوں گے؟ - ڈونرس ایجوکیشن ایمپلائز یونین

ملازمین نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کے ساتھ مبینہ زیادتی ہوتی ہے اس کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

کپواڑہ کے ہندواڑہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 5:57 PM IST

آل جے اینڈ کے کنٹجنٹ پیڈ ککس اور لینڈ ڈونرس ایجوکیشن ایمپلائز یونین نے چنار پارک ہندواڑہ میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔

ملازمین نے احتجاج کے دوران کہا کہ عرصے دراز سے ان کے جائز مطالبات رُکے پڑے ہیں اور انہیں فوری طور پر حل کیا جائے، جن میں منیمم ویجس ایکٹ، ڈی پی سیز شامل ہیں۔

کپواڑہ کے ہندواڑہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر 15مارچ تک ان کے مطالبات حل نہیں کیے گئے تو تمام ملازمین 15 مارچ کے بعد بھوک ہڑتال کریں گے، جس کی تمام تر زمہ داری محکمہ ایجوکیشن پر عائد ہوگی۔

منظور احمد نامی ایک احتجاجی نے بتایا کہ 'اقتدار میں بھیٹے لوگ ہمیشہ جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔ سنہ 2011 سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا لیکن دس برس گزرنے کے باوجود ابھی تک ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.