کولگام پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن دیوسر نے شکایت موصول ہونے کے بعد عبدالرحمن لاوے ولد عبدالعزیز لاوے ساکنہ مالون، کولگام کو گرفتار کر لیا۔
شکایت کے مطابق ملزم نے ایک 11 سالہ لڑکی کا اس وقت جنسی استحصال کیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کیس زیر نمبر 3/2021 us 376,342 Ips ایکٹ تحت درج کیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کی ہے۔