جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے محکمہ جل شکتی اور ہیومن ویلفیئر والنٹیر آرگنائزیشن کے اشتراک سے دمحال ہانجی پورہ کے کمیونٹی ہال میں آج ورلڈ واٹر ویک منایا گیا، جس میں محکمہ جل شکتی اور بلاک دمحال ہانجی پورہ کے پنچ، سرپنج، آنگن واڑی ورکرز کے ساتھ ساتھ آشا ورکرز نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں محکمہ جل شکتی تحصیل دمحال ہانجی پورہ کے آے ای ای بشیر احمد بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انھوں نے کہا کہ ورلڈ واٹر ویک منانے کا مقصد یہ ہے کہ کس طرح سے پانی کو برباد کرنے سے بچانا ہے کیونکہ جل ہے تو کل ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم سب لوگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عام لوگوں کو بھی اس کے متعلق آگاہ کیا جائے کہ پانی کی قدر کرنی ہے کیونکہ جب پانی ہوگا تبھی ہمارا کل محفوظ ہوگا، اس کے علاوہ ہم پر یہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہمارے اردگرد جو بھی پانی کے ذخائر ہیں ان کو صاف و شفاف رکھا جائے تبھی ہم لوگ صحت مند رہ سکتے ہیں۔‘‘