کولگام: نیشنل سول سروسز ڈے کے موقع پر آج ضلع انتظامیہ کولگام کی طرف سے ڈایٹ کولگام میں سول سروس کے خواہشمند طلبا کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین، اے سی آر اور سیول سروسز امتحانات کی تیاری کرانے کے لیے خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے سیول سروز امتحانات میں شرکت کرنے کے حوالے سے طلبا کو مفید مشوروں سے آگاہ کیا، جب کہ ڈی سی نے اس اقدام کو طلبا کے حق میں قرار دیا۔ Workshop on Civil Services Aspirants
واضح رہے کہ ہر برس 21 اپریل کو بھارت میں نیشنل سول سروس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن، سرکاری ملازمین اپنے آپ کو شہریوں کے مقصد کے لیے وقف کرتے ہیں۔ اپنے وعدوں کی تجدید کرتے ہیں اور کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین کی کاوشوں اور کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سول سروس ملک کی انتظامی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہندوستان کی پارلیمانی جمہوریت میں، وہ عوام کے ذریعے منتخب کردہ نمائندوں (وزیروں) کے ساتھ انتظامیہ کو چلانے کے ذمہ دار ہیں۔