ETV Bharat / state

عارضی پل سے پھسل کر خاتون ہلاک - آڈیجن دمحال ہانجی پورہ

جموں و کشمیر کے ہانجی پورہ میں ایک عارضی پل سے گزرتے ہوئے چالیس سالہ خاتون کی پیر پھسل جانے سے دریائے ویشو میں ڈوب کر موت ہو گئی۔

Woman killed after slipping off temporary bridge
عارضی پل سے پھسل کر خاتون ہلاک
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:56 PM IST

دمحال ہانجی پورہ میں عارضی پل سے گزرتے ہوئے 40 سالہ شمیمہ بانو ساکنہ ناگام نورآباد پیر پھسل جانے کی وجہ سے دریائے ویشو میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔

عارضی پل سے پھسل کر خاتون ہلاک

خاتون کی موت سے پورے علاقے میں ماتم چھا گیا۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے تعاون سے متوفیہ کی نعش کو دریائے ویشو سے نکالا گیا۔

واضح رہے کہ آڈیجن دمحال ہانجی پورہ عارضی پل جو کہ پچھلے پانچ ماہ سے ناقابل آمدورفت ہے، جس کے وجہ سے نورآباد کے ایک لاکھ سے بھی زائد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اگر چہ دمحال ہانجی پورہ سے کولگام تک کی مسافت 19 کلومیٹر ہے جبکہ آڈیجن سے کولگام تک کی مسافت صرف 10 کلومیٹر ہی ہے۔

اس عارضی پل پر کام نہ لگنے کی وجہ سے علاقہ نورآباد کے لوگ کافی مشکلات سے اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی ایسی وارداتیں رونما ہوتی ہیں۔

اس سے پہلے بھی کئی افراد اس عارضی پل سے گزرتے ہوئے دریائے ویشو میں گر چکے ہیں، لیکن معجزاتی طور پر وہ لوگ بچ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.