کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کہروٹ علاقے سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی۔ خودکشی کرنے والی خاتون کا نام جمیلہ بانو زوجہ محمد اقبال ریشی بتایا جا رہا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کے مطابق خاتون کئی مہینوں سے ذہنی طور پر پریشان تھیں۔ ڈاکٹر نے بھی کہا تھا کہ خاتون ذہنی مریض ہے، وہیں اہل خانہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خاتون دماغی توازن کھو بیٹی تھیں، جس کا علاج بھی چل رہا تھا۔ Woman Commits Suicide in Kulgam
اہل خانہ کے مطابق جمیلہ بانو کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئیں حالانکہ انہوں نے اسے ہسپتال بھی پہچایا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ وہیں کولگام پولیس نے اس ضمن میں لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دی جائےگی۔ اس ضمن میں ایس ایچ او ارشار راتھر نے کہا کہ کیس درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Two Woman Commits Suicide گھریلو تنازع سے پریشان دو شادی شدہ خواتین نے خود کشی کرلی