ETV Bharat / state

Traders Federation In Qazigund: قاضی گنڈ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے انتخابات - ٹاون ہال قاضی گنڈ

ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں ٹریڈس فیڈریشن کے انتخابات ہوئے جس میں دکانداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Traders Federation Held Elections in Qazigund

Traders Federation Held Elections in Qazigund
قاضی گنڈ میں ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 4:02 PM IST

قاضی گنڈ: گیٹ وے آف کشمیر کہلانے والے قصبہ میں 2 سال کے بعد ٹریڈرس فیڈریشن کے انتخابات ہوئے۔ ٹاون ہال قاضی گنڈ میں منعقد ہوئے اس انتخابات میں 1200 دکانداروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو دوپہر تک جاری رہا۔ الیکشن میں صدراتی عہدے کے لیے 3 امیداوار ارشد حسین، مظفر احمد وانی اور غلام جیلانی نے اپنی قسمت آزمائی کی جبکہ سیکرٹری عہدے کے لیے 2 امیدوار منظور احمد میر اور عبدالمجید ڈار میدان میں تھے۔

قاضی گنڈ میں ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات

شدید گرمی کے باعث دکانداروں نے پولنگ ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتخابات سے قبل امیدواروں نے ووٹرز کو لُبھانے کے لیے الیکشنی مہم چلائی۔ اس موقع پر رائے دہندگان نے کہا کہ وہ اس امیداوار کے حق میں ووٹ دیں رہے ہیں جو ان کے مسائل کو حل کرے گا۔ الیکشن کے فوراَ بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں غلام جیلانی بٹ نے 390 ووٹ حاصل کرکے صدارتی عہدے پر کامیابی حاصل کی جبکہ منظور احمد میر 547 ووٹ حاصل کر کے سکریٹری بنے۔

اس موقع پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔ کامیاب امیدواروں نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ دکانداروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔صاف وشفاف اور غیر جانبدار انتخابات منعقد کرانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے زبردست انتظامات کیے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on Militants’ Association with BJP : گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کا بی جے پی کے ساتھ تعلق، محبوبہ کا سخت رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.