ETV Bharat / state

Kulgam Vasaknag Festival کولگام میں واسک ناگ فیسٹول کا اہتمام - وادی کُنڈ، کولگام

سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے کولگام ضلع میں منعقدہ ’’واسک ناگ فیسٹیول‘‘ کے دوران مختلف گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے ہر نا مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر طلبہ کے لیے مصوری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کولگام میں واسک ناگ فیسٹول کا اہتمام
کولگام میں واسک ناگ فیسٹول کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 5:53 PM IST

کولگام میں واسک ناگ فیسٹول کا اہتمام

کولگام (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ضلع انتظامیہ، محکمہ دیہی ترقی سمیت دیگر محکمہ جات کے اشتراک سے ’’واسک ناگ فیسٹول‘‘ کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ وادی کُنڈ، کولگام کی خوبصورت پہاڑی کے دامن میں واقع واسک ناگ کو سیاحتی نقشے پر لانے کے حوالے سے پہلی بار انتظامیہ نے واسک ناگ فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا۔ ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے پنچایتی راج نمایندوں اور مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران کے ہمراہ فیسٹول کا افتتاح کیا۔

واسک ناگ فیسٹول میں مقامی فنکاروں، گلوکاروں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ فیسٹیول میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے پینٹنگ مقابلہ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔ منتظمین کے مطابق فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کی ہر سطح پر رسائی ممکن بنانے اور انکے رول کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے اس حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ نے ضلع سطح پر اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا اصل مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ڈی سی کولگام کا کہنا ہے کہ کولگام ضلع میں واسک ناگ سمیت دیگر مقامات کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کے حوالہ سے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: DC Kulgam Distributes Land Pass Books ڈی سی کولگام نے لینڈ بُکس تقسیم کئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.