ETV Bharat / state

Hizb OGWs Arrested کولگام میں عسکریت پسندوں کے تین معاون گرفتار - ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل

پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین معاون کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 5:42 PM IST

کولگام میں عسکریت پسندوں کے تین معاون گرفتار

کولگام:پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد بھی کیا ہے۔ ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بہی باغ اور پولیس چوکی ہاتی پورہ کی مشترکہ پارٹیوں نے ایک ناکہ جیکینگ کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ تین اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قوم دشمن عناصر ایک گاڑی میں غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کو لیکر سفر کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK-22.8034 کو روکا گیا اور گاڑی اور مشتبہ افراد کی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے ایک پستول، دو پستول میگزین، اور 13 پستول گولیاں بر آمد کی گئیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ تینوں افراد کو پوچھ تاچھ کے بعد حراست میں لیا گیا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ ملیٹنٹ جرائم اور جنگجوؤں کو سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتار شدگان کی شناخت محمد عباس وگے ولد محمد رمضان وگے ساکن ووین امام صاحب، گوہر شفیع میر ولد محمد شفیع میر سکان ڈی کے پورہ شوپیاں اور نثار رحمان شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکن ڈی کے پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں بہی باغ پولیس اسٹیشن میں ایکایف آئی آر 05/2023 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: TRF Militants Arrested سرینگر میں ٹی آر ایف کے دو عسکریت پسند گرفتار، پولیس

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز سرینگر میں ممنوعہ تنظیم دی رسسٹینس فرنٹ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار عسکریت پسندوں سے ایک سائلنسر پستول اور ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت زبیر گل اور محمد حمزہ کے بطور ہوئی ہے۔ زبیر گل سرینگر کے زونی مر علاقے کے رہنے والے ہیں جبکہ محمد حمزہ صفہ کدل کا باشندہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.