ETV Bharat / state

کولگام میں سڑک حادثہ،17 سالہ نوجوان ہلاک - سکوٹی سوار شدید زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعرات کی دوپہر ایک تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی سوار کو کچل ڈالا۔

کولگام میں سڑک حادثہ،17 سالہ نوجوان ہلاک

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 8:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں 17 سالہ سکوٹی سوار کی موت واقع ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں جمعرات کی دوپہر ایک تیز رفتار ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر (JK05E- 5457) نے ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر (JK18C-3955) کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکوٹی سوار کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں؛ پلوامہ میں معمر شہری کی لاش برآمد

فوت ہونے والے 17سالہ نوجوان کی شناخت برہان رشید ولد عبد الرشید ٹھوکر ساکنہ دمحال ہانجی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: کانچ کے باکس کے نیچے دب کر معمر مزدور ہلاک

اس ضمن میں کولگام پولیس نے مقدجہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.