جموں و کشمیر کے ضلع کوگام میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس کولگام نے آج مرکزی سرکار کی اسکیم کے تحت خصوصی طور پر قابل مستفید افراد میں موٹر سائیکل ٹرائیکلس تقسیم کرنے کے پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر، ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ کی جانب سے خصوصی طور پر 19 معذور افراد میں موٹرسائیکل ٹرائکل تقسیم کی گئیں جنہوں نے مستحقین کو چابی اور دستاویزات کے ساتھ اسکوٹی بھی تقسیم کیں۔
اس پروگرام میں اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، بازآباد کاری کے ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر ضلع افسران، مستفیدین اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'موٹرسائیکل اسکوٹیز کی تقسیم خاص طور پر معذور افراد کو بااختیار بنانا ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی طور پر معذور افراد اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لئے مواقع اور مناسب سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاکہ وہ اپنے خوابوں اور امنگوں کی تکمیل کر سکیں۔ وہی جسمانی طور ناخیز افراد نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔