جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گاوں یاری پورہ میں آج شام ایک سرکاری اسکول کی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے عمارت جل کر تباہ ہو گئی۔
آگ بجھانے والے عملے نے فون پر اس بات کی تصدیق کی 'م٘ندگوفن یاری میں واقع ایک اسکول کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری عمارت میں پھیل گئی'۔
یہ بھی پڑھیے
مٹن پر سیاست ختم، قصابوں اور انتظامیہ کے مابین اتفاق کے بعد قیمت مقرر
مقامی ذرائع کے مطابق آگ کے شعلے بلند تھے۔ ادھر علاقے کے لوگوں کے ہمراہ فائر عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔