ضلع کولگام کے قیمو علاقے میں پل نہ ہونے کے سبب علاقے کی آبادی کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ پل تعمیر کرنے کی مانگ کرتے ہوئے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق سنہ 2008 میں علاقے کا سروے کیا گیا۔ تاہم ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بھی پل کی تعمیر کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پل نہ ہونے کے سبب انہیں روزمرہ کے کام کاج کے لیے سخت دقتوں سے گزرنا پڑ رہا ہے، جس کے چلتے لوگوں کو مجبورا احتجاج کرنا پڑا۔
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی کولگام نے آئندہ مالی برس میں پل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔