ETV Bharat / state

کولگام میں جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی موت کے بعد احتجاج

کولگام کے علاقے پانپوہ میں مقامی لوگوں نے جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی موت کے بعد یاری پورہ کولگام روڈ کو بند کرکے متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج کیا، اور گرفتار ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

protest at kulgam after the death of a rape victim
کولگام میں جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی موت کے بعد احتجاج
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 9:58 PM IST

جنوبی کشمیر، کولگام کے علاقے پانپوہ میں مقامی لوگوں نے یاری پورہ کولگام روڈ کو بند کرکے جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج کیا، مظاہرین نے گرفتار ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

کولگام میں جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی موت کے بعد احتجاج

دراصل چند روز قبل کولگام کے علاقے اکہال گاؤں میں دردناک جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، اور متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر متاثرہ کی موت ہوگئی تھی۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزامان کو گرفتار کیا تھا، جس کی شناخت عادل ڈار اور وسیم ڈار کے طور پر ہوئی ہے، ایک پولیس آفسر نے واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس تھانہ دیوسر کو تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ اس کی بہن کو دو افراد نامی عادل احمد ڈار اور وسیم رحمان ڈار نے اغوا کیا ہے، یہ دونوں افراد اشموجی کولگام کے رہنے والے ہیں اور اکھال گاؤں سے اسے قریب گھنے باغوں میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

متاثرہ بچی کو اس کے چچیرے بھائی نے بے ہوشی اور زخمی حالت میں پولیس چوکی دیوسر لے آیا تھا، جس کے بعد بچی کو فوری طور پر علاج اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ وہی آج بعد دوپہر علاقے میں مقامی لوگوں نے لڑکی کی موت کی خبر سننے کے بعد ہی احتجاج کیا اور دونوں ملزموں کو سزا موت کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.