ETV Bharat / state

کولگام: بجلی کی ترسیلی لائن زمین پر، محکمہ بجلی خاموش تماشائی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں، تاہم مقامی باشندوں کے مطابق محکمہ بجلی کو کئی بار مطلع کیے جانے کے باوجود ابھی تک اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔

کولگام: بجلی کی ترسیلی لائن زمین پر، محکمہ بجلی خاموش تماشائی
کولگام: بجلی کی ترسیلی لائن زمین پر، محکمہ بجلی خاموش تماشائی
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:06 PM IST

قصبہ کولگام میں کئی دن قبل بجلی ٹرانسفار خراب ہونے کے بعد علاقے میں بجلی بحال نہیں کی گئی۔ وہیں بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر پڑے ہونے کے سبب مقامی دکانداروں اور راہگیروں کو کسی بڑے حادثے کا اندیشہ لاحق ہے۔

کولگام: بجلی کی ترسیلی لائن زمین پر، محکمہ بجلی خاموش تماشائی

مقامی دکانداروں کے مطابق بجلی کی ترسیلی لائنیں کئی دنوں سے زمین پر پڑی ہوئی ہیں، اگر چہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب بجلی کی سپلائی منقطع ہے تاہم انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ بجلی سے ترسیلی لائنیں زمین پر سے ہٹانے کی درخواست کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی مرتبہ محکمہ بجلی سے رجوع کرنے کے باوجود محکمہ بجلی اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

وادی کشمیر میں محکمہ بجلی کس قدر فعال ہے اس کا اندازہ کولگام میں زمین پر پڑی ترسیلی لائنز سے بخوبی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.