جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کنڈ علاقہ میں ناقص مواصلاتی نظام کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آئرٹیل، جیو اور بی ایس این ایل مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص سروس سے صارفین نے اجتماعی طور پر سم کارڈ سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اُنہوں نے معاملہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کی نوٹس میں بھی لایا لیکن یقین دہانی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
صارفین کے مطابق ناقص مواصلاتی نظام سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پڑھائی لکھائی میں بھی دقتیں پیش آتی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں بھی انہیں انٹرنیٹ اور کالنگ کے حوالے سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔
مواصلاتی کمپنیوں سے عاجز آچکے لوگوں نے کہا کہ 'تنگ آمد بہ جنگ آمد' کے مصداق وہ اجتماعی طور سم کارڈ سرنڈر کرنے پر غور کررہے ہیں۔