ETV Bharat / state

Police Commemoration Day پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا

کولگام پولیس نے شہید پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خون کا عطیہ پیش کیا۔ Kulgam Police Commemoration Day

پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا
پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 1:15 PM IST

Updated : Oct 22, 2022, 4:36 PM IST

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب ڈی پی ایل کولگام میں منعقد کی گئی جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسکے علاوہ ایک پریڈ کا بھی اہتمام عمل میں لایا گیا۔ Kulgam Police Commemoration Day in south kashmir

پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا

اعزازی تقریب میں عطیہ خون کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کئی پولیس اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے کولگام پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف ایس کے دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں شہداء کی رسم میں شرکت کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ Kulgam Police Blood Donation

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی کولگام سندیپ چوکروتی نے شہید پولیس اہلکاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج کے دن ہم شہداء کو ان کے عزم، حوصلے اور قربانی کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم کبھی بھی برادری یا قوم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘‘ kulgam police organised blood donation camp

فوت ہوئے اہلکاروں کے لواحقین سے بات چیت کے دوران ایس ایس پی کولگام نے ان کی شکایات سنیں، انہیں یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ اور جے کے پولیس اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر اہل خانہ کی ہر ممکن کرے گی۔

مزید پڑھیں: Blood Donation Camp on Eid Milad ul Nabi عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Last Updated : Oct 22, 2022, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.